10:54 , 16 نومبر 2025
Watch Live

ون ڈے رینکنگ، بابر اعظم سے 4 سال بعد پہلی پوزیشن چھِن گئی!

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے۔

رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

شبمن گل کے 796 رینکنگ پوائنٹس ہیں جبکہ بابر اعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر ہیں، جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم ایک درجہ بہتری کے ساتھ اب چوتھے نمبر پر ہیں، اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجے ترقی کر کے پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فخر زمان ایک درجے تنزلی کے ساتھ 14 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ کپتان محمد رضوان نے نمایاں چھلانگ لگاتے ہوئے 6 درجے اوپر چڑھ کر 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے بولر رینکنگ میں سری لنکا کی مہیش تھیکشنا نمبر ون بولر بن گئی ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی سے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور پاکستان کے شاہین آفریدی بھی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر پانچ درجے ترقی کر کے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید یہ کہ ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION